24 Sep 2025
(ویب ڈیسک) محکمہ تعلیم نے شاہراہوں اور بازاروں کے بجائے کالجز اور یونیورسٹیوں کے اندر گداگری مخالف مہم شروع کر دی۔
محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری ہدایتی مراسلے کے مطابق تعلیمی اداروں میں ماہانہ بنیادوں پر گداگری کیخلاف سیشنز منعقد کئے جائیں گے، طلباء اور اساتذہ کی جانب سے پمفلٹس، بینرز اور پلے کارڈز بھی لگائے جائیں گے۔
محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ مہم کے ذریعے سوسائٹی میں گداگری کے مضر اثرات کو اجاگر کیا جائے گا۔
