اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ایشیا کپ: پاکستان آسانی سے فائنل میں کیسے پہنچ سکتا ہے؟

24 Sep 2025
24 Sep 2025

(ویب ڈیسک) ایشیا کپ سپر 4 مرحلے میں پاکستان نے سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر 2 اہم پوائنٹس حاصل کرلیے۔

ایشیا کپ کے سپر 4 مرحلے میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں منگل کی شام ابوظہبی میں مد مقابل تھیں۔ جہاں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنائے۔ جواب میں پاکستان نے سری لنکا کا 134 رنز کا ہدف 18 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر مکمل کرکے 2 پوائنٹس حاصل کرتے ہوئے فائنل میں پہنچنے کیلئے امید کو زندہ رکھا۔

سپر4 مرحلے کی ٹاپ 2 ٹیموں نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرنا ہے جبکہ ہر ٹیم نے 3 میچز کھیلنے ہیں۔

پوائنٹس ٹیبل کے مطابق بھارت ایک میچ کھیل کر 2 پوائنٹس حاصل کرکے پہلے نمبرپر ہے جبکہ پاکستان 2 میچز میں ایک میں کامیابی کے بعد 2 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

سری لنکا کیخلاف جیت: پاکستان ایشیا کپ کے فائنل میں کیسے پہنچ سکتا ہے؟

بنگلادیش ایک میچ کھیل کر کامیابی کے بعد 2 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہے جبکہ سری لنکا مسلسل 2 میچز ہار کر آخری پوزیشن پر ہے اور اس کا بظاہر ٹورنامنٹ میں سفرختم ہوگیا ہے۔

پاکستان کیسے فائنل میں پہنچ سکتا ہے ؟

ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچنے کیلئے پاکستان کیلئے سب سے آسان راستہ یہ ہے کہ وہ بنگلادیش کے خلاف اپنا آخری میچ جیتے اور دوسری جانب بھارت اپنے بقیہ 2 میچز( بنگلادیش اور سری لنکا) میں کامیابی حاصل کرے۔

اس صورت میں بھارت 6 پوائنٹس اور پاکستان 4 پوائنٹس کے ساتھ ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ جائے گا۔

بھارت کی بدھ کو بنگلادیش کے ہاتھوں  شکست کی صورت میں معاملہ نیٹ رن ریٹ پر بھی جاسکتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے