24 Sep 2025
(لاہور نیوز) لاہور کے موسم میں ہلکی تبدیلی دیکھنے کو ملی، جہاں صبح سویرے سورج نے اپنی کرنیں بکھیر دیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، شہر میں اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 67 فیصد تک جا پہنچا ہے، جس سے موسم میں کچھ حد تک گھٹن محسوس ہو رہی ہے۔
شہر کے ایئرکوالٹی انڈیکس میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے کو آیا ہے اور صوبائی دارالحکومت کا اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 124 تک جا پہنچا ہے، یہ سطح صحت کے لئے معتدل طور پر غیر صحت بخش قرار دی جا سکتی ہے۔
