اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

صوبائی وزیر اقلیتی امور کا سکھ یاتریوں کے اعزاز میں عشائیہ

23 Sep 2025
23 Sep 2025

(لاہور نیوز) صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ کی جانب سے سکھ یاتریوں کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔

برطانیہ سے آئے 75 سکھ یاتریوں اور ممبرز پی ایس جی پی سی نے شرکت کی، اعزازی قونصل جنرل سری لنکا، ازبکستان اور پرتگال سمیت ریورنڈ ڈاکٹر مجید ایبل، سول سوسائٹی اور سماجی رہنما بھی شریک ہوئے۔

اس موقع پر رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ پاکستان کی سرزمین سکھ برادری کے لیے مقدس ہے، سکھ یاتری ہمارے بھائی ہیں، ان کی خدمت ہمارا فرض ہے، صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت اور عوام نے ہمیشہ مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دیا ہے، پاکستان تمام مذاہب کے ساتھ بھائی چارے کے تعلقات کو مضبوط بناتا رہے گا۔

رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا کہ وزیرِاعظم اور وزیرِاعلیٰ پنجاب کی قیادت میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے اقدامات جاری ہیں، حکومت پاکستان مذہبی آزادی کے فروغ کے لیے پرعزم ہے، انہوں نے کہا کہ بھارت کی طرف سے سکھ یاتریوں کو پاکستان نہ آنے دینا تکلیف دہ ہے، پاکستان کے عوام سکھ یاتریوں کا بے صبری سے انتظار کرتی ہیں۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ دورہ پاکستان سے واپسی پر سکھ یاتریوں کو پیار و محبت کے ساتھ رخصت کیا جاتا ہے، عشائیے کے اختتام پر سکھ یاتریوں نے شاندار میزبانی پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا، سکھ یاتریوں نے حکومت پاکستان، PSGPC اور عوام کے جذبہ محبت کو سراہا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے