اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کا ’اراضی معاون‘ منصوبہ، روزگار کے نئے مواقع

23 Sep 2025
23 Sep 2025

(لاہور نیوز) پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے منصوبہ "اراضی معاون" پر تیزی سے پیشرفت جاری، جس کا مقصد شہریوں کو جدید سہولیات کی فراہمی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔

پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی نے صوبے کے 16 اضلاع میں "اراضی معاون سنٹرز" کی 356 فرنچائزز قائم کر دی ہیں جبکہ مزید 301 مراکز کا قیام حتمی مراحل میں داخل ہو گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق مزید سنٹرز کے قیام کے لیے درخواستیں بھی موصول کی جا رہی ہیں اور اگلے ماہ کے آخر تک صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی یہ نظام باضابطہ طور پر لانچ کر دیا جائے گا۔

یہ فرنچائزز پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلائی جائیں گی جہاں شہری فرد کا حصول، اراضی انتقال کے اندراج سمیت دیگر خدمات آسانی سے حاصل کر سکیں گے، حکام کے مطابق منصوبے کے تحت صوبے بھر میں معاون سنٹرز کا جال بچھا دیا جائے گا تاکہ عوام کو سہولت ان کی دہلیز پر فراہم ہو۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے