(لاہور نیوز) لاہور میں دودھ اور دہی کی قیمتوں میں ایک بار پھر فی لٹر 20 روپے اضافہ کر دیا گیا۔
نئے نرخوں کے مطابق دودھ کی فی لٹر قیمت 20 روپے اضافے کے ساتھ 220 روپے ہو گئی ہے جبکہ دہی کی فی کلو قیمت بھی 20 روپے بڑھا کر 260 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔
قیمتوں میں اس حالیہ اضافے کے بعد متوسط طبقے کے لئے روزمرہ کی یہ ضروری اشیاء خریدنا مزید مشکل ہو گیا ہے، اس سے قبل لاہور میں دودھ 200 روپے فی لٹر اور دہی 240 روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا تھا۔
چیئرمین ملک ایسوسی ایشن نے قیمتوں میں اضافے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب کے باعث جانوروں کے چارے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جس کا براہ راست اثر دودھ کی پیداواری لاگت پر پڑا ہے، ان کا کہنا تھا کہ چارہ مہنگا ہونے کی وجہ سے دودھ کی قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہو گیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ فارمرز کو اب جانوروں کی خوراک کے لئے زائد قیمت ادا کرنا پڑ رہی ہے جس کا بوجھ آخرکار صارفین پر منتقل ہو رہا ہے۔
