اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

بارشوں اور حالیہ سیلاب کی وجہ سے ڈینگی کا خطرہ بہر حال موجود ہے، خواجہ عمران نذیر

22 Sep 2025
22 Sep 2025

(لاہور نیوز) صوبائی وزیرصحت وآبادی خواجہ عمران نذیرکی صدارت میں اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا اور ڈینگی کی صورتحال سمیت ایچ پی وی مہم، سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔

تمام اضلاع کے سی ای او ہیلتھ  نے آن لائن شرکت کی، خواجہ عمران نذیر  نے تمام سی ای اوزسےڈینگی سیلاب، ایچ پی وی ویکسین بارے اپڈیٹ لی اور جنوبی پنجاب کےسیلاب متاثرہ علاقوں پرخصوصی توجہ دینےکی ہدایت کی۔

صوبائی وزیر صحت و آبادی  خواجہ عمران نذیر  نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھنا، سیلاب ختم ہونے کے بعد ان علاقوں میں ہمارا کام مزید بڑھ جائے گا، جہاں ملیریاپھیلنےکازراسابھی خدشہ ہے وہاں ڈینگی بریگیڈبھجوائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ بارشوں اور حالیہ سیلاب کی وجہ سے ڈینگی کا خطرہ بہر حال موجود ہے، سیلاب سےمتاثرہ علاقوں میں انسدادڈینگی کارروائیاں جلد شروع کی جائیں۔

اجلاس میں ضلعی سطح پر ایچ پی وی ویکسی نیشن مہم کےانتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا، خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ ایچ پی وی مہم کے 53 فیصد اہداف حاصل کر لیے ہیں، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بھی سرویکل کینسرویکسین مہم جاری ہے، پسماندہ علاقوں میں ویکسین کی سپلائی کیلئےخصوصی انتظامات کئے جائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے