اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.10 قیمت فروخت : 40.17
  • یورو قیمت خرید: 325.88 قیمت فروخت : 326.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.91 قیمت فروخت : 373.58
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.05 قیمت فروخت : 186.39
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.31 قیمت فروخت : 202.67
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.79
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.86 قیمت فروخت : 77.00
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.70 قیمت فروخت : 914.33
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442800 دس گرام : 379600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405897 دس گرام : 347964
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6342 دس گرام : 5443
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ترقیاتی منصوبوں کیلئے 96 ارب روپے کے فنڈز منظور

22 Sep 2025
22 Sep 2025

(لاہورنیوز) صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے 96 ارب روپے کے فنڈز منظور کر لئے گئے۔

اجلاس کی صدارت چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ ڈاکٹر نعیم رؤف نے کی، لاہور ہائی کورٹ میں نئی عدالتوں کے قیام کے لیے 6 ارب 72 کروڑ کے فنڈز کی منظوری دی گئی۔دھرم پورہ میں بیچلرز ہاسٹل اور جوڈیشل ریسٹ ہاؤس کے قیام کے لیے 3 ارب 87 کروڑ ، ایم پی اے ہاسٹل میں پارکنگ مینجمنٹ سسٹم اور دیگر سہولیات کے لیے ایک ارب 14 کروڑ کے فنڈز کی منظوری دی گئی۔

جنرل بس سٹینڈ سیالکوٹ کی تعمیر کے لیے 70 کروڑ، لینڈ فل سائٹس کی نشاندہی اور اسٹیبلشمنٹ کے لیے 4 ارب 35 کروڑ، جنوبی پنجاب میں چائلڈ ہیلتھ فسیلٹیز اور چلڈرن ہسپتال ملتان میں سہولیات کی فراہمی کے لیے 6 ارب 47 کروڑ کے فنڈز کی منظوری دی گئی۔

پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت مختلف شہروں میں سیوریج ، سولنگ اور سیلابی پانی کے ڈرینج سسٹم کے لیے 73 ارب کے فنڈز منظور کیے گئے، فنڈز سے سرگودھا، گجرات، خوشاب ، قصور اور شیخوپورہ میں ترقیاتی کام کئے جائینگے

میانوالی، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد اور ننکانہ صاحب کے اضلاع میں بھی ترقیاتی کام ہوں گے، فنڈز کی منظوری صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے 32 ویں اجلاس میں دی گئی۔اجلاس میں سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ رفاقت علی نے شرکت کی، ممبران پی این ڈی بورڈ اور متعلقہ سیکٹرز کے افسران بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے