اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.10 قیمت فروخت : 40.17
  • یورو قیمت خرید: 325.88 قیمت فروخت : 326.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.91 قیمت فروخت : 373.58
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.05 قیمت فروخت : 186.39
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.31 قیمت فروخت : 202.67
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.79
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.86 قیمت فروخت : 77.00
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.70 قیمت فروخت : 914.33
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442800 دس گرام : 379600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405897 دس گرام : 347964
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6342 دس گرام : 5443
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ٹرینوں کی نجکاری کا معاملہ کھٹائی کی نظر،اوپن نیلامی کا اعلان

21 Sep 2025
21 Sep 2025

(ویب ڈیسک) پاکستان ریلوے کی 11 ٹرینوں کی نجکاری کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا ہے تاہم اب ٹرینوں کی نیلامی اوپن ہوگی۔

پاکستان ریلوے  نے اپنی 11 ٹرینوں کو آوٹ سورس کرکے نجی شعبے کے تعاون سے چلانے کا فیصلہ کیا تھا اور اس سلسلے میں ٹرینوں کی ٹیکنیکل بڈز کھلنے کے بعد فنانشل بڈز بھی چند روز قبل کھولی گئیں اور 9 ٹرینوں کے لیے پرائیویٹ کمپنیوں نے اپنی فنانشل بڈز جمع کرائیں۔

 پاکستان ریلوے کو اپنی 9 ٹرینوں کے لیے 7 ارب 90 کروڑ 30 لاکھ روپے کی فنانشل بڈز موصول ہوئیں تاہم ابھی ٹرینوں کی حتمی منظوری ہونا باقی تھی۔

وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی سربراہی میں  اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مسافر ٹرینوں کی آوٹ سورسنگ اوپن نیلامی کے ذریعے ہوا کرے گی  جس کا اطلاق حالیہ آوٹ سورس ہونے والی ٹرینوں پر بھی ہو گا۔

پاکستان ریلوے  کے اس اعلان کے بعد ٹرینوں کو آوٹ سورس کرکے پرائیویٹ سیکٹر کے تعاون سے چلانے کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا ہے۔

پاکستان ریلوے کو 9 ٹرینوں کے لیے 7 ارب 90 کروڑ روپے کی فنانشل بڈز موصول ہوئی تھیں، ہزارہ ایکسپریس  کے لیے دو ارب 62 کروڑ روپے، ملت ایکسپریس کی دو ارب 60 کروڑ روپے، سبک خرام کی 64 کروڑ، راول ایکسپریس کی69 کروڑ روپے اور بدر ایکسپریس ٹرین کی24 کروڑ روپے ک بڈز موصول ہوئی تھیں۔

اسی طرح غوری ایکسپریس ٹرین کی 25 کروڑ روپے، تھل ایکسپریس ٹرین کی 60 کروڑ روپے، فیض احمد فیض مسافر ٹرین کی 8 کروڑ 65 لاکھ روپے اور راوی ایکسپریس ٹرین کی 16 کروڑ 12 لاکھ روپے بڈز موصول ہوئیں۔

دوسری جانب بہاالدین زکریا ایکسپریس اور موہنجودڑو ایکسپریس ٹرین کی کسی کمپنی نے فنانشل بڈز جمع نہیں کرائی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے