21 Sep 2025
(لاہور نیوز) شہر لاہور میں حضرت سید فخر الدین زنجانی ؒ المعروف حضرت سید میراں حسین زنجانی ؒکے 1017 ویں عرس کی تقریبات شروع ہو رہی ہیں۔
ایس پی سٹی ڈویژن بلال احمد نے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینےکیلئے دورہ کیا، سرکل افسران اور ایس ایچ او سمیت سیکیورٹی پر مامور نفری کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کیں۔
ترجمان پولیس کے مطابق ایس پی سٹی نے داخلی و خارجی راستوں پر تعینات جوانوں کی چیکنگ کا جائزہ لیا, انہیں بتایا گیا کہ دربار پر آنے والے عقیدت مندان کی چیکنگ کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
ایس پی کو مزید بریف کیا گیا کہ شرکاء کی بہتر چیکنگ کیلئے اہم پوائنٹس پر واک تھرو گیٹ نصب کئے گئے ہیںِ جبکہ رؤف ٹاپ ڈیوٹی اور گرد و نواح میں مؤثر پیٹرولنگ بھی کی جا رہی ہے۔
