19 Sep 2025
(لاہور نیوز) پنجاب حکومت کا ایکشن ،آٹےکی قیمت میں کمی کر دی گئی۔
پنجاب حکومت کی جانب سے حرکت میں آنے کے بعد بالآخر پرائیویٹ کمپنیوں کی پیکنگ والا آٹا سستا ہوگیا،5 کلوگرام کےتھیلے کی قیمت میں 80 روپے کی کمی کی گئی۔5 کلوگرام آٹے کا تھیلا720 روپے میں صارفین کوملے گا۔
حکومتی ریٹ والا 10 کلو آٹے کا تھیلا 905 روپے،20کلوآٹےکا تھیلا1808روپے میں فراہم کیا جا رہا ہے۔
