(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر گراں فروشی کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5 لاکھ 3 ہزار 417 مقامات کی چیکنگ کی گئی، اس دوران 12ہزار 580 گراں فروشوں کو جرمانے عائد کئے گئے، جبکہ 158 گرفتار کر لئے گئے۔
کریک ڈاؤن کے دوران 23 کیخلاف مقدمات درج کروائے گئے، آٹے کے نرخوں میں گراں فروشی پر 902 افراد کو جرمانہ، 5 گرفتار، 2 مقدمات درج کئے گئے۔
چکن و میٹ شاپس کی چیکنگ کے دوران 1186 افراد کو جرمانے عائد، 19 گرفتار، 4 مقدمات درج کئے گئے، اسکے علاوہ روٹی کی قیمت میں گراں فروشی پر 520 افراد کو جرمانہ، 27 گرفتار، 3 کیخلاف مقدمات درج کئے گئے۔
پرائس کنٹرول حکام کے مطابق مہنگی چینی فروخت کرنے پر 673 افراد کو جرمانے ، 21 گرفتار کروائے گئے، گراں فروشی ،ذخیرہ اندوزی کیخلاف سختی سے عملدرآمد جاری ہے، اشیائے ضروریہ کی مقرر کردہ نرخوں پر فروخت ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔
