18 Sep 2025
(لاہور نیوز) ملک بھر کے بجلی صارفین کیلئے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی 19 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں دائر کر دی گئی۔
ذرائع کے مطابق سی پی پی اے نے اگست2025 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست جمع کرائی ہے، نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پر 29 ستمبر کو سماعت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومتی پالیسی گائیڈلائنز کے مطابق ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق ملک بھر کی طرح کےالیکڑک پر بھی ہو گا، اکتوبر کے بلوں میں اگست کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کئے جانے کا امکان ہے۔
