اپ ڈیٹس
  • 355.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.74 قیمت فروخت : 39.81
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.20 قیمت فروخت : 280.70
  • یورو قیمت خرید: 328.87 قیمت فروخت : 329.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.28 قیمت فروخت : 375.95
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.80 قیمت فروخت : 187.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.47 قیمت فروخت : 203.83
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.69 قیمت فروخت : 74.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 449400 دس گرام : 385300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 411947 دس گرام : 353189
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6429 دس گرام : 5518
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پنجاب میں مختلف ٹریفک حادثات کے دوران 9 افراد جاں بحق

14 Sep 2025
14 Sep 2025

(لاہور نیوز) پنجاب میں تین مختلف ٹریفک حادثات کے دوران 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق جہانیاں میں نواحی اڈہ پر ویزوالا کے قریب مسافر بس اُلٹ گئی، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 22 زخمی ہوگئے، بس رحیم یار خان سے فیصل آباد جا رہی تھی کہ حادثہ پیش آ گیا، نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب گوجرخان جی ٹی روڈ پر وین اور ٹریلر میں تصادم کے نتیجے میں 3 قیمتی جانیں ضائع ہوگئیں جبکہ 4 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا، جاں بحق افراد میں عمران رضا، فوزیہ بہرام اور علی عمران شامل ہیں۔

ریسکیو نے نعشوں و زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

اس کے علاوہ چنیوٹ میں لاہور روڈ پر نامعلوم گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم نے نعشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر منتقل کر دیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کیلئے اظہارِ افسوس کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے اظہارِ ہمدردی و تعزیت کیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے