14 Sep 2025
(لاہور نیوز) ہنجروال کے علاقے میں مضر صحت دہی بڑے کھانے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
جاں بحق ہونے والوں میں 56 سالہ محمد اشرف اور 30 سالہ محمد سجاد شامل ہیں،مضر صحت دہی بڑے کھانے سے ایک شخص24 سالہ علی شیر کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد قانونی کارروائی کی جائے گی۔
