13 Sep 2025
(لاہور نیوز) بجلی چوری کے 22 مقدمات میں مطلوب ملزم بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔
ایکسیئن جوہرٹاؤن کےمطابق لیسکو ایئرلائن سب ڈویژن نے پولیس اوررینجرزکے ہمراہ بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کی جس کے نتیجے میں ملزم علی حسین کو بجلی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔
ایکسیئن نے بتایا کہ ملزم کے ذمے لیسکو کے 48لاکھ روپے واجب الادا ہیں اور ملزم ڈائریکٹ سپلائی لگا کربجلی چوری کررہا تھا۔
ایکسیئن کا کہنا تھا کہ ملزم کے گھر پر اس سے قبل بھی کئی بار بجلی چوری پکڑی گئی تھی مگر وہ ہربار فرارہوجاتا تھا جب کہ ملزم پربجلی چوری کے 22 مقدمات درج ہیں۔
