13 Sep 2025
(لاہور نیوز) پولیس سے بچنے کیلئے موٹر سائیکل بھگانے والا شہری بجلی کے پول سے ٹکرا کر ٹانگ تڑوا بیٹھا۔
پولیس کے مطابق کاہنہ کے علاقے میں سی سی ڈی نے اہلو روڈ ناکہ لگایا ہواتھا، عبدالرحمان اپنی موٹرسائیکل ایل این 1008 پرآیا تو اہلکاروں نے رکنے کا اشارہ کیا۔
عبدالرحمان نے رکنے کے بجائے موٹرسائیکل بھگا دی، تیز رفتاری کی وجہ سے بجلی کے پول کے ساتھ ٹکرا کر نیچے گرگیا، حادثے میں عبدالرحمان کی دائیں ٹانگ ٹوٹ گئی، زخمی کو جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کا علاج معالجہ جاری ہے۔
