اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ہائیکورٹ کا ملزمان کے انٹرویوز کروانے والے پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی کا حکم

10 Sep 2025
10 Sep 2025

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے زیر حراست ملزمان کے انٹرویوز کرانیوالوں پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔

عدالت  نے میڈیا سے گفتگو کروانے والے وارڈن، ایکسائز و پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی کا حکم دیا ہے، دوران سماعت ایڈیشنل آئی جی پنجاب  نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ زیر حراست ملزموں  کے انٹرویوز نہیں کرائے جائیں گے۔

سی ٹی او ڈاکٹر اظہر وحید، ڈائریکٹر سائبر کرائم حشمت کمال، ڈی جی ایکسائز عمر شیر چٹھہ، ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن شہزادہ سلطان اور ڈی آئی جی لیگل اویس ملک عدالت میں پیش ہوئے۔

جسٹس علی ضیا باجوہ  نے شہری وشال احمد شاکر کی درخواست پر سماعت کی، دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ٹریفک وارڈنز قانون کے مطابق چالان ضرور کریں، کیمرے کے سامنے ویڈیو بنوائی تو سخت کارروائی ہو گی، فاضل جج  نے سوال کیا کہ ملزم کی ویڈیو بنائے بغیر کیا تفتیش نہیں ہو سکتی؟

ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن  نے کہا کہ میرے خیال میں ملزم کی تشہیر مناسب نہیں، عدالت نے استفسار کیا کہ سپریم کورٹ کا بھی اس حوالے سے فیصلہ آچکا، عملدرآمد کیلئے کیا اقدامات کیے؟ حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ فیلڈ ڈیوٹی افسران کو میڈیا نمائندوں سے گفتگو نہ کرنے کی ہدایات دے دی گئی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے