10 Sep 2025
(لاہور نیوز) سندر کے علاقہ رنگیل پور گاؤں میں خستہ حال مکان کی چھت گرنے کے باعث کمسن بچی ملبے تلے دب کر دم توڑ گئی جبکہ خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق ملبے تلے دب کر 7 سالہ مسکان صابر جاں بحق ہوئی ہے جبکہ خاتون سمیت زخمی ہونے والے تین افراد کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ٹی آر گارڈر کی بنی چھت حالیہ بارشوں کے باعث کمزور ہو گئی تھی جو گزشتہ روز زمین بوس ہو گئی اور مذکورہ بالا واقعہ پیش آیا۔
