اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سوشل میڈیا پر متحرک مرد و خواتین پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی سفارش

10 Sep 2025
10 Sep 2025

(لاہور نیوز) آئی جی پنجاب کے سخت احکامات کے باجود پولیس اہلکاروں نے سوشل میڈیا کا استعمال ترک نہ کیا تاہم خلاف وزری پر اہلکاروں کیخلاف محکمانہ کارروائی کا حکم دے دیا گیا۔

محکمانہ پابندی کے باجود متعدد افسران و اہلکار پالیسی کی سنگین خلاف ورزیوں کے مرتکب نکلے، مرد پولیس اہلکاروں کی نسبت خواتین اہلکار سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک نظر آئیں، اوسطاً 12 اہلکار روزانہ سوشل میڈیا پالیسی سے ہٹ کر مواد اپن لوڈ کرتے ہیں۔

3 دن کی رپورٹ میں 60 فیصد سے زائد اہلکار لاہور میں تعینات نکلے، ضلعی، ٹریفک، انویسٹی گیشن و دیگر یونٹس کے اہلکار اس میں شامل ہیں، واضح رہے کہ آئی جی پنجاب پولیس نے یونیفارم میں پوسٹیں اپ لوڈ کرنے سے منع کر رکھا ہے۔

خلاف ورزیوں سے متعلق رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ افسران و اہلکار سٹینڈنگ آرڈر نمبر 1/2025 کی خلاف ورزی کرتے پائے گئے ہیں تاہم  خلاف وزری پر ان کیخلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے۔

افسران و اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی رپورٹ جلد آئی جی پنجاب کو بھجوا دی جائے گی، مراسلہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تمام افسران و اہلکاروں کو خلاف ورزی سے متعلق ایک بار پھر آگاہی دی جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے