اپ ڈیٹس
  • 355.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.74 قیمت فروخت : 39.81
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.20 قیمت فروخت : 280.70
  • یورو قیمت خرید: 328.87 قیمت فروخت : 329.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.28 قیمت فروخت : 375.95
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.80 قیمت فروخت : 187.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.47 قیمت فروخت : 203.83
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.69 قیمت فروخت : 74.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 449400 دس گرام : 385300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 411947 دس گرام : 353189
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6429 دس گرام : 5518
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

حکومت نے گھریلو استعمال کیلئے نئے گیس کنکشنز پر عائد پابندی اٹھالی

10 Sep 2025
10 Sep 2025

(لاہورنیوز)حکومت نے گھریلو استعمال کیلئے نئے گیس کنکشنز پر عائد پابندی اٹھالی۔

وفاقی وزرا علی پرویز ملک اور ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے مشترکہ پریس کانفرنس کی، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ،علی پرویزملک نے کہا کہ وفاقی کابینہ کےاجلاس میں اہم فیصلےہوئے، کابینہ اجلاس میں میجرعدنان اسلم شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ ہم دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پُرعزم ہیں، سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کی سہولت کے لیے آر ایل این جی کے نئے کنکشنز کا اجرا کیا جائے گا، آر ایل این جی درآمدی ایل پی جی سے 35 فیصد تک سستی ہوگی۔

طارق فضل چودھری نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں سیلاب کی صورتحال اور نقصانات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، وفاقی کابینہ نے فوری موسمیاتی ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے کابینہ نے زرعی ایمرجنسی نافذ کرنے کا فیصلہ کیا، چاروں صوبوں، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان حکومتوں سے مشاورت ہوگی۔

طارق فضل چودھری نے کہا کہ وزیراعظم جلد چاروں وزرائےاعلیٰ سے میٹنگ کریں گے، وزیراعظم شہبازشریف نے چین کا کامیاب دورہ کیا، چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا، پاکستان اور چین کی دوستی نئے دور میں داخل ہو رہی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ 2021 سے گھریلو صارفین کے گیس کنکشن پر پابندی عائد تھی، آج وزیراعظم نے فیصلہ کیا ہے کہ گیس کنکشن دیئے جائیں گے، گیس کنکشن نہ ہونے سے جو مشکلات تھیں اب وہ دور ہو جائیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے