10 Sep 2025
(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے ورکشاپس، ہوٹلز اور بھٹوں پر کام کرنے والے بچوں کو سکولوں میں داخل کرانے کی ہدایت جاری کر دی۔
محکمہ سکول ایجوکیشن نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی بچے کو مزدوری میں ملوث نہ کیا جائے اور ضلعی انتظامیہ کو ان محنت کش اور محروم بچوں کی نشاندہی کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔
محکمہ تعلیم کے مطابق شناخت شدہ بچوں کو باقاعدہ طور پر سکولوں میں داخل کیا جائے گا اور اگر ان کی عمر زیادہ ہے تو انہیں شام کی کلاسز میں داخلہ دیا جائے گا، اس کے ساتھ بچوں کی نگرانی اور ان کی باقاعدہ حاضری یقینی بنانے کیلئے مؤثر میکانزم تیار کرنے کی بھی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
