اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

گاڑی میں نور جہاں کا گانا اونچی آواز میں سننے پر مقدمہ درج

10 Sep 2025
10 Sep 2025

(لاہور نیوز) نواب ٹاؤن کے علاقے میں ایک شہری کو گاڑی میں ملکہ ترنم نورجہاں کا مشہور گانا "جھانجراں دی پاواں چھنکار" اونچی آواز میں سننا مہنگا پڑ گیا۔

پولیس نے شہری کے خلاف ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ نواب ٹاؤن پولیس نے اے ایس آئی رحمت کے بیان پر گاڑی کے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کیا۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزم گاڑی میں گانا انتہائی بلند آواز میں چلا رہا تھا، جو ساؤنڈ ایکٹ کے زمرے میں آتا ہے۔

جب پولیس نے گاڑی کو روکنے کی کوشش کی تو شہری نے فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے تعاقب کے بعد اسے گرفتار کر لیا۔

ایس ایچ او میاں تحسین احمد نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ قانون کی خلاف ورزی پر فوری کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

ایس پی صدر ڈویژن رانا حسین طاہر کا کہنا ہے کہ ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی اور ایسی حرکات کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی جاری رکھی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے