10 Sep 2025
(لاہور نیوز) شہر میں منشیات فروشوں کے خلاف ڈولفن سکواڈ کی کارروائیاں تیز ہو گئیں۔
مختلف علاقوں ساندہ، شیرا کوٹ اور گرین ٹاؤن سے 3 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا ہے، گرفتار ملزمان عبدالرزاق، عبدالرؤف اور احمد ریکارڈ یافتہ ہیں جن کے قبضے سے 10 لٹر دیسی شراب اور 250 گرام آئس برآمد ہوئی ہے، پولیس نے ملزمان کو متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا۔
ڈولفن سکواڈ کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے تاکہ شہر سے منشیات کی فروخت کو مکمل طور پر روکا جا سکے۔
