اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

رائیونڈ میں معمولی تلخ کلامی کے دوران فائرنگ، ایک شخص زخمی

10 Sep 2025
10 Sep 2025

(لاہور نیوز) رائیونڈ کے علاقے میں معمولی تلخ کلامی نے سنگین صورت اختیار کر لی جب جھگڑے کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں محمد ساجد نامی شخص کو ٹانگ پر گولی لگی، واقعہ اس وقت پیش آیا جب دو افراد کے درمیان معمولی بات پر جھگڑا شروع ہوا جو دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کر گیا۔

فائرنگ کرنے والا ملزم جھگڑے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں  لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے۔

زخمی محمد ساجد کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

پولیس  نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے اور ملزم کی شناخت کیلئے قریبی سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کی جا رہی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے