(لاہور نیوز) آئی جی پنجاب نے 13 افسروں کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیئے۔
ناقص کارکردگی اور فرائض میں غفلت برتنے پر ایس ڈی پی او جلال پور پیر والا ملتان کو معطل کر کے سی پی او رپورٹ کرنےکاحکم دے دیا۔ رضوان طارق کو ایس ایس پی سی سی ڈی گوجرانوالہ اور غیور احمد کو ایس ایس پی آپریشنز گوجرانوالہ تعینات کر دیا گیا۔
ایس ایس پی سی سی ڈی گوجرانوالہ کو 2 سال کی چھٹی پر بیرون ملک جانے کے لئے سی پی او رپورٹ کرنے کا حکم دیا جبکہ شاہد احمد خان کو ایس ایس پی انوسٹی گیشن گوجرانوالہ تعینات کر دیا گیا۔
غازی عمر فاروق کو ایس پی آر آئی بی ساہیوال ریجن، ایس پی سپیشل برانچ معاذظفر کو بیرون ملک چھٹی کےلئے سی پی او رپورٹ کرنے کا حکم دیا، منصور قمر کو ایس پی سپیشل برانچ لاہور تعینات کر دیا گیا۔
شاہد نواز کو ایس پی سیکیورٹی سپیشل برانچ پنجاب لاہور، مرزابلال حسن کو ایس پی صدر ڈویژن گوجرانوالہ اور عثمان منیر سیفی کو ایس پی ہیڈ کوارٹر رائٹ مینجمنٹ پولیس لاہور تعینات کر دیا گیا۔
مدثر اقبال کو ایس پی پی ایچ پی سرگودھا اور محمد اشرف کو ایس پی انوسٹی گیشن راجن پور تعینات کر دیا جبکہ تقرری کے منتظر رمضان احمد کو ایس ڈی پی او جلال پور تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔
