(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر نے صوبہ بھر میں اوور سپیڈنگ کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق سال 2025 میں گزشتہ سال کی نسبت کارروائیوں میں 98 فیصد اضافہ کیا گیا، رواں سال حد رفتار سے تجاوز پر 1 لاکھ 9 ہزار سے زائد شہریوں کے چالان ہوئے، موٹر سائیکل، گاڑیاں، کمرشل گاڑیوں کیخلاف بھی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔
سیف سٹی کیمروں کے ذریعے اوور سپیڈنگ کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، صوبے بھر میں موٹر سائیکل سواروں کیلئے حد رفتار 60 مقرر کی گئی۔
ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر کا کہنا تھا کہ اوور سپیڈنگ کرنیوالے انسانی زندگیوں کو خطرے میں ڈالتے ہیں، حد رفتار کا تعین کرنے کیلئے سپیڈ گن مشین کا استعمال کیا جا رہا ہے، اوور سپیڈنگ کے خلاف کارروائیوں سے حادثات میں کمی آئی ، ٹریفک پولیس کی اولین ترجیح عوام کے سفر کو آسان اور محفوظ بنانا ہے۔
