اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سینیٹ نشست پر ضمنی انتخاب: پی ٹی آئی کا بائیکاٹ ’راہِ فرار‘ ہے: رانا ثناء اللہ

09 Sep 2025
09 Sep 2025

(لاہور نیوز) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا بائیکاٹ درحقیقت "راہِ فرار" ہے، نہ کہ کوئی اصولی مؤقف۔

پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ  نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حالیہ انتخابی حکمت عملی پر شدید تنقید کی، ان کا کہنا تھا کہ یہ کیسا بائیکاٹ ہے کہ الیکشن کمیشن سے کاغذات بھی  لے، پراسیس مکمل کرے اور پھر ہائیکورٹ چلا جائے؟ یہ صرف راہِ فرار ہے، کیونکہ ان کے پاس اور کوئی راستہ نہیں بچا۔

رانا ثناء اللہ  نے کہا کہ پی ٹی آئی کو اپنے ہی ارکانِ اسمبلی پر اعتماد نہیں رہا، ان کے دس بارہ لوگ مجھے ووٹ دینا چاہتے تھے مگر میں  نے منع کیا کہ اپنی جماعت کو ووٹ دیں، موجودہ سیاسی بدتہذیبی کی بنیاد خود پی ٹی آئی نے رکھی، پی ٹی آئی  نے گالی گلوچ  کے کلچر کو ایک باقاعدہ پالیسی کے تحت فروغ دیا، مخالفین کو دیکھتے ہی گالیاں دینے کا رویہ کسی اور سیاسی جماعت نے نہیں اپنایا۔

وزیراعظم کی جانب سے اپوزیشن کو مذاکرات کی پیشکش کا ذکر کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا وزیر اعظم  نے میثاقِ استحکامِ پاکستان کے ذریعے قانون کی بالادستی کو ترجیح دی، مجھے یقین ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کا کلٹ سیاست کرنا ہی نہیں چاہتے، وہ صرف فتنہ، انتشار اور انارکی چاہتے ہیں۔

علیمہ خان پر انڈہ پھینکنے کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ایسے واقعات پہلے بھی ہوئے ہیں اور آئندہ بھی ہو سکتے ہیں، تاہم یہ قابل مذمت ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے