اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بلوکی سے گڈو تک: پاکستان کے بڑے بیراجوں کی فہرست اور گنجائش

08 Sep 2025
08 Sep 2025

(لاہور نیوز) سرزمین پاکستان اپنے جغرافیائی اور تہذیبی تاریخ کے اعتبار سے دریاؤں کی سر زمین کہلاتی ہے، پاکستان میں بہنے والے دریاؤں پر تفصیلی رپورٹ ملاخطہ کریں۔

دریائے ستلج پر پاکستان میں پہلا ہیڈ قصور میں ہیڈ گنڈاسنگھ ہے، ہیڈگنڈا سنگھ کی کپیسٹی 4 لاکھ کیوسک ہے، تاریخ میں سب سے بڑا بہاؤ 3 لاکھ 85 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

دریائے ستلج پر دوسرا بیراج ہیڈ سلیمانکی ہے، ہیڈ سلیمانکی تحصیل منچن آباد ضلع بہاولنگر میں ہے، ہیڈ سلیمانکی کی کپیسٹی 3 لاکھ 25 ہزار کیوسک ڈیزائن کی گئی ہے، جبکہ دریائے ستلج پر پاکستان میں تیسرا بیراج تحصیل حاصل پور ضلع بہاولپور میں ہیڈ اسلام ہے، ہیڈ اسلام کی گنجائش 3 لاکھ کیوسک ہے۔

دریائے چناب اور پاکستان میں مرالہ ہیڈورکس ضلع سیالکوٹ میں پہلا ہیڈ ورکس ہے، ہیڈ مرالہ کی گنجائش 11 لاکھ کیوسک ہے، ضلع گوجرانوالہ میں دریائے چناب پر ہیڈخانکی دوسرا بیراج ہے، خانکی بیراج سے تقریباً 11 لاکھ کیوسک پانی گزرنے کی گنجائش ہے۔

منڈی بہاؤ الدین کے قریب قادرآباد ہیڈ ورکس تیسرا بیراج ہے جس کی گنجائش 8 لاکھ کیوسک ہے، ضلع جھنگ میں ہیڈ تریموں چوتھا بیراج ہے جس کی گنجائش 8 لاکھ 75 ہزار کیوسک ہے اور ہیڈ پنجند دریائے چناب پر پانچواں بیراج ہے جس کی گنجائش 8 لاکھ 65 ہزار کیوسک ہے۔

دریائے راوی ضلع قصور میں واقع بلوکی ہیڈورکس سے تقریباً 2 لاکھ 25 ہزار کیوسک کی گنجائش ہے، ضلع خانیوال میں واقع ہیڈ سدھنائی سے کم وبیش ایک لاکھ 50 ہزار کیوسک پانی گزرنے کی گنجائش ہے۔

منڈی بہاؤ الدین کے قریب واقع دریائے جہلم پر رسول بیراج ہے، جس سے تقریباً 8 لاکھ 50 ہزار کیوسک پانی گزر سکتا ہے، ضلع جھنگ کے قریب واقع تریموں بیراج جہاں چناب اور جہلم ملتے ہیں۔

دریائے سندھ پر ہری پور میں واقع تربیلا ڈیم ہیڈورکس نہیں لیکن سب سے بڑا ڈیم ہے، دریائے سندھ میانوالی میں واقع جناح بیراج سے 9 لاکھ 50 ہزار کیوسک پانی گزرنے کی گنجائش ہے، ضلع میانوالی میں ہی دوسرا چشمہ بیراج ہے جہاں سے 11 لاکھ کیوسک تک پانی گزرنے کی گنجائش ہے۔

ڈیرہ غازی خان میں واقع تونسہ بیراج کی گنجائش 10 لاکھ کیوسک ہے، کشمور (سندھ) میں واقع گڈو بیراج سے پانی گزرنے کی گنجائش 12 لاکھ کیوسک ہے، سکھر میں واقع سکھر بیراج سے 11 لاکھ 50 ہزار کیوسک پانی گزر سکتا ہے، جبکہ جامشورہ (سندھ) میں واقع کوٹری بیراج سے 8 لاکھ 75 ہزار کیوسک تک پانی گزرنے کی گنجائش ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے