اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

سہ ملکی سیریز فائنل: نواز کی افغانستان کے خلاف شاندار ہیٹ ٹرک

08 Sep 2025
08 Sep 2025

(لاہور نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سپنر محمد نواز نے سہ ملکی سیریز کے فائنل میچ میں افغانستان کے خلاف ہیٹ ٹرک کر ڈالی۔

محمد نواز  نے 29 کے مجموعی سکور پر افغان بیٹر درویش رسولی کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا، ان کے بعد نئے آنے والے بیٹر عظمت اللہ عمرزئی بھی وکٹ کیپر کو کیچ تھما بیٹھے، محمد نواز کا تیسرا شکار ابراہیم زادران بنے جنہیں نواز  نے اپنے اگلے اوور کی پہلی گیند پر پویلین بھیج دیا، وہ سٹمپ آؤٹ ہوئے۔

ہیٹ ٹرک کے بعد بھی نواز  نے افغان بلے بازوں کو شکار کرنے کا سلسلہ جاری رکھا، نئے آنے والے بیٹر کریم جنت بھی صرف 2 گیندیں کھیلنے کے بعد بنا کوئی رن بنائے تیسری گیند پر نواز کے ہاتھوں آؤٹ ہو گئے۔

نواز کا اگلا شکار افغان کپتان راشد خان بنے جو 55 کے مجموعی سکور پر 17 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہو گئے، محمد نواز  نے 4 اوورز میں 19 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، اس کے علاوہ انہوں نے 25 قیمتی رنز بھی بنائے۔

خیال رہے کہ تین ملکی ٹی 20 سیریز کے فائنل میں پاکستان  نے افغانستان کو جیت کیلئے 142 رنز کا ہدف دیا تھا تاہم افغان ٹیم 16 ویں اوور میں 66 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے