07 Sep 2025
(لاہور نیوز) پی ٹی آئی لاہور کے صدر شیخ امتیاز محمود کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔
میاں اکرم عثمان کو صدر پی ٹی آئی لاہور مقرر کردیا گیا، صدر پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب احمد چٹھہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نوٹیفکیشن کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر میاں اکرم عثمان کو صدر مقرر کیا گیا ہے، میاں اکرم عثمان پی ٹی آئی لاہور کی تنظیم نو کریں گے.

