اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.27 قیمت فروخت : 40.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.70 قیمت فروخت : 280.20
  • یورو قیمت خرید: 333.72 قیمت فروخت : 334.32
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 384.97 قیمت فروخت : 385.66
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.99 قیمت فروخت : 196.34
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.97 قیمت فروخت : 207.34
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.17 قیمت فروخت : 76.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 550500 دس گرام : 472000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 504621 دس گرام : 432664
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 11730 دس گرام : 10068
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

حکومتی شخصیات و اعلیٰ افسران سمیت ہزاروں پاکستانیوں کا ڈیٹا انٹرنیٹ پر فروخت ہونے کا انکشاف

07 Sep 2025
07 Sep 2025

(لاہور نیوز) وفاقی وزرا، حکومتی شخصیات اور اعلیٰ سرکاری افسروں سمیت ہزاروں پاکستانیوں کا تمام ڈیٹا انٹرنیٹ پر فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایکشن لیتے ہوئے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کو معاملے کی تحقیقات اور اقدامات کی ہدایت کر دی۔

ذرائع کے مطابق انٹرنیٹ پر درجنوں ویب سائٹس شہریوں کا ڈیٹا معمولی پیسوں عوض بیچنے میں مصروف ہیں، موبائل کی لوکیشن500 روپے، موبائل ڈیٹا ریکارڈ تفصیل2000 روپے، غیرملکی سفرکی تفصیل 5 ہزارمیں دستیاب ہے، جرائم پیشہ عناصرکسی بھی شہری کا ڈیٹا چند پیسوں میں خرید کر شہریوں کو مصیبت میں پھنسا سکتے ہیں۔

اس حوالے سے پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ایسی سائٹس بند کر دی گئی ہیں تاہم واضح رہے کہ ایک سال بعد بھی شہریوں کا ڈیٹا بیچے جانے کا عمل جاری ہے۔

رپورٹ کے مطابق انٹرنیٹ پر موبائل سم مالک کا ایڈریس، کال ریکارڈ، شناختی کارڈ کی کاپی، بیرون ملک سفرکی تفصیلات سب کچھ فروخت کیا جا رہا ہے، وفاقی وزرا، اہم حکومتی شخصیات اور اعلی سرکاری افسران سمیت تمام پاکستانیوں کا ڈیٹا انٹرنیٹ پر فروخت ہورہا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ، سے  لے کر ترجمان پی ٹی اے تک ہر شخص کا ڈیٹا گوگل پر بیچے جانے کا انکشاف ہوا جبکہ تمام ہی دستاویزات انٹرنیٹ پر موجود ہیں، پی ٹی اے، این سی سی آئی اے سمیت تمام ادارے ڈیٹا کی فروخت پر خاموش ہیں۔

دوسری جانب وفاقی  وزیرداخلہ  محسن نقوی نے نوٹس لیتے ہوئے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کو معاملے کی تحقیقات اور اقدامات کی ہدایت کر دی، ہدایات ملنے پر این سی سی آئی اے نے کام شروع کر دیا اور خصوصی  انویسٹی گیشن  ٹیم  تشکیل دے دی جو ڈیٹا  لیکج کے معاملے کی ہر پہلو  سے  تحقیقات  کرے گی۔

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق ڈیٹا  لیکج میں ملوث عناصر کا تعین  کر کے قانونی  کارروائی  عمل  میں  لائی  جائے  گی، تحقیقاتی  ٹیم چودہ روز میں  اپنی  رپورٹ  پیش  کرے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے