04 Sep 2025
(لاہور نیوز) ماڈل ٹاؤن کے علاقہ ای بلاک میں گھر کے کمرے کی چھت گر گئی۔
ریسکیو کے مطابق چھت گرنے کے باعث ملبے تلے دب کر ایک خاتون زخمی ہوئی جسے طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ریسکیو اہلکاروں کا کہنا تھا کہ مٹی اور لکڑی سے بنی چھت خستہ حالی کے باعث گری۔
