04 Sep 2025
(لاہور نیوز) گزشتہ 24 گھنٹوں میں مختلف علاقوں سے217 حادثات رپورٹ ہوئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثات کی زد میں آ کر مجموعی طور پر 249 افراد زخمی ہوئے، 96 شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 151معمولی زخمیوں کو موقع پرطبی امداد فراہم کی گئی۔
ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ حادثات ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ہیں۔
