اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں: 343 ملزمان گرفتار، 808 مقدمات درج

04 Sep 2025
04 Sep 2025

(لاہور نیوز) لاہور پولیس کی جانب سے سٹریٹ کرائم کیخلاف مربوط حکمت عملی کے تحت مسلسل کارروائیاں جاری ہیں، کریک ڈاؤن کے دوران پولیس نے مختلف جرائم میں ملوث 343 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاریوں میں نمایاں اضافہ ہوا، سٹریٹ کرائم میں کمی آئی، 154 گینگز کے 343 ممبر گرفتار ہوئے جن کے قبضہ سے 240موٹر سائیکلیں، کاریں، سونا، و نقدی برآمد کر لی گئی۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران  نے بتایا کہ مختلف وارداتوں کے 808 مقدمات درج کئے گئے، 4 کروڑ 23 لاکھ روپے سے زائد مال مسروقہ، 5 کلاشنکوف، 22 رائفلز، 29 بندوقیں، 524 پستول اور 2 ہزار سے زائد گولیاں برآمد کی گئیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلحہ نمائش و نا جائز اسلحہ رکھنے پر 574 ملزم گرفتار کیے گئے،راہزنی، چوری و ڈکیتی کی روک تھام کیلئے سخت اقدامات کیے گئے ہیں جبکہ بینک اور تجارتی مراکز کیلئے سپیشل سکیورٹی پلان پر بھی عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز  نے بتایا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے پٹرولنگ میں بھی اضافہ کیا گیا، وارداتوں کو روکنے کیلئے انٹیلی جنس نیٹ ورک مزید مضبوط کیا گیا، مارکیٹوں اور رہائشی علاقوں میں مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سی سی ٹی وی اور کنٹرول رومز سے اہم مقامات کی مانیٹرنگ کے ساتھ ساتھ تمام داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کی جا رہی ہے، سٹریٹ کرائمز سمیت شہر میں تمام جرائم کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے