اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

میڈیکل کتابوں کے صفحوں میں آئس جذب کر کے بیرون ملک سمگلنگ کی کوشش ناکام

02 Sep 2025
02 Sep 2025

(لاہور نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے میڈیکل کتابوں کے صفحوں میں آئس جذب کر کے بیرون ملک سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

اے این ایف نے لاہور میں مال روڈ پر واقع کوریئر آفس پر کارروائی کرتے ہوئے کتابوں کی آڑ میں 13 کلو گرام آئس کی بھاری کھیپ برآمد کر لی۔

خفیہ اطلاع پر آسٹریلیا بھیجے جانے والے ایک پارسل کو قبضے میں لے کر چیک کیا گیا جس میں موجود کتابوں کے ورقوں میں جذب منشیات کا انکشاف ہوا، اے این ایف عملے  نے منشیات ٹیسٹنگ ڈیوائس کی مدد سے کتابوں میں جذب آئس کی تصدیق کی۔

حکام کے مطابق پارسل پشاور کے رہائشی فضل رحمان نامی شخص کی جانب سے بک کروایا گیا تھا، پارسل قبضے میں لیکر منشیات علیحدہ کرنے کی غرض سے لیبارٹری بھیج دیا گیا ہے، اے این ایف کی جانب سے ملوث ملزم کی گرفتاری کیلئے مزید کارروائی کی جا رہی ہے۔

اے این ایف ترجمان کے مطابق منشیات کے دھندے میں ملوث عناصر کا سمگلنگ کیلئے کوریئر کمپنیز کو استعمال کرنا تشویشناک ہے، کوریئر کمپنیز کے ساتھ ملکر بذریعہ پارسلز منشیات سمگلنگ کے انسداد کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے