اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

گمشدہ بچوں کی بازیابی کیلئے سی سی ڈی کا سرچ آپریشن، 6 بچے بازیاب

02 Sep 2025
02 Sep 2025

(لاہور نیوز) سی سی ڈی اغواء برائے تاوان سیل کی جانب سے لاہور کے مختلف علاقوں میں گمشدہ بچوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن کیا گیا، جس کے دوران 6 بچے بازیاب کروائے گئے۔

 ترجمان سی سی ڈی کے مطابق بازیاب ہونے والے بچوں میں سے اکثر کا تعلق بہاولنگر، اوکاڑہ اور فیصل آباد سمیت مختلف شہروں سے تھا، یہ بچے مختلف وجوہات کی بنا پر گمشدہ یا گھروں سے فرار ہو کر لاہور پہنچے تھے، جہاں انہیں جبری مشقت پر مجبور کیا جاتا رہا۔

بچوں سے زبردستی کام لیا جاتا تھا جبکہ انہیں کسی قسم کا معاوضہ بھی ادا نہیں کیا جاتا تھا، افسوسناک طور پر ان میں سے چند بچے منشیات کے استعمال اور جنسی استحصال جیسے جرائم کا بھی شکار ہوئے۔

 ترجمان  نے بتایا کہ بچوں کی تلاش کے لئے "ہمارا پیارا" ایپ، ورچوئل چائلڈ پروٹیکشن سینٹر اور سوشل میڈیا کا بھرپور استعمال کیا گیا، جس کی مدد سے ان بچوں کا سراغ لگا کر انہیں بحفاظت بازیاب کیا گیا، بچوں کی شناخت کے بعد انہیں والدین کے حوالے کر دیا گیا، جنہوں نے مختلف تھانوں میں اپنے بچوں کے اغواء کے مقدمات درج کروا رکھے تھے۔

ترجمان کے مطابق بازیاب شدہ بچوں اور ان کے والدین کی ماہرین نفسیات کے ذریعے کونسلنگ بھی کروائی جا رہی ہے تاکہ وہ اس صدمے سے باہر آ سکیں اور معمول کی زندگی میں دوبارہ شامل ہو سکیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے