02 Sep 2025
(لاہور نیوز) سی سی ڈی کوتوالی کا مبینہ پولیس مقابلہ، سنگین وارداتوں میں مطلوب ملزم مارا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کی شناخت سبحان کے نام سے ہوئی ہے، سی سی ڈی ملزم سبحان کو نشاندہی کے لیے کرول پنڈ لے کر جارہی تھی، ساتھیوں نے ملزم کو چھڑانے کے لیے فائرنگ کردی،ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا۔
ملزم کی لاش ہسپتال مردہ خانے منتقل کر دی گئی۔ ملزم سبحان ڈکیتی، قتل اور اقدام قتل کی سنگین وارداتوں میں ملوث تھا۔
