اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

جنرل ہسپتال کی نرسری سے نومولود بچہ غائب: 2 ملازم معطل

01 Sep 2025
01 Sep 2025

(لاہور نیوز) جنرل ہسپتال کی نرسری سے نومولود بچہ غائب ہو گیا، پرنسپل نے دو ملازم معطل کر دیئے۔

جنرل ہسپتال میں 2 روز قبل کاہنہ کی زینت بی بی کے ہاں بچہ پیدا ہوا، پیدائش کے بعد بچے کو نرسری میں زیر نگہداشت رکھا گیا۔

آج دوپہر والد محمد افضال کو بتایا گیا کہ بچہ غائب ہو گیا ہے، سی سی ٹی وی میں 2 نقاب پوش خواتین پر بچہ لیجانے کا شک کیا جا رہا ہے، ایمرجنسی میں بدانتظامی و سکیورٹی کی ابتر صورتحال بچہ غائب ہونے کا باعث بنی۔

جنرل ہسپتال نرسری سے بچہ غائب ہونے پر پرنسپل پروفیسر فاروق افضل نے نوٹس  لیتے ہوئے 2 ملازمین کے علاقہ غفلت پر شکیلہ بی بی(وارڈ آیا ) اور محمد عثمان کو معطل کر دیا گیا ہے۔

وارڈ سسٹر انچارج اور سٹاف نرس کی جواب طلبی کے ساتھ ساتھ محکمانہ کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے، پرنسپل فاروق افضل نے کہا کہ غفلت کے مرتکب اہلکاروں کیخلاف سخت ایکشن ہو گا، بچے کی تلاش کیلئے پولیس تحقیقات کر رہی ہے تاہم پرنسپل نے ہسپتال انتظامیہ کو متاثرہ خاندان سے مکمل معاونت کی ہدایت بھی کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے