اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ایف بی آر نے آن لائن کاروبار کے نئے قواعد و ضوابط جاری کردیے

29 Aug 2025
29 Aug 2025

(لاہورنیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے آن لائن کاروبار کے نئے قواعد و ضوابط جاری کردیے اور ڈیجیٹل معیشت کو ٹیکس دائرے میں لانے کے لیے انکم ٹیکس رولز میں ترامیم کا مسودہ بھی جاری کردیا۔

ایف بی آر کے مطابق ملکی ڈیجیٹل معیشت کو ٹیکس دائرے میں لانے کے لیے انکم ٹیکس رولز 2002 میں ترامیم کا مسودہ جاری ہوگیا ہے۔ایف بی آر کے ایس آر او میں کہا گیا ہے کہ آن لائن کاروبار کرنے والے ہر ادارے کو ماہانہ مالیاتی رپورٹ جمع کرانا ہوگی، آن لائن کاروبار والے ادارے فارم اے 1 اور فارم اے2 پر ماہانہ مالیاتی تفصیلات جمع کریں گے۔

ایس آر او کے مطابق آن لائن کاروبار کی تفصیلات بمعہ این ٹی این اور ماہانہ بینک اکاؤنٹ کھاتوں پر مشتمل ہوگی، آن لائن کاروباری اداروں کو فروخت کنندہ کا نام، پتا اور انوائس نمبر بھی فراہم کرنا ہوگا۔اس ضمن میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر کی تمام کوریئر سروس کمپنیوں کو ہر سہ ماہی پر مالی تفصیلات ایف بی آر میں جمع کرنی ہوگیں، کوریئر سروس کمپنیوں کو مالی تفصیلات جمع کرنے کے لیے فارم ون جاری کیا گیا ہے۔

ایس آر او میں کہا گیا ہے کہ آن لائن مالی خدمات فراہم کردہ کمپنیوں کو علیحدہ فارم میں سروسز پر ٹیکس تفصیلات دینی ہوگیں، آن لائن کاروبار کرنے والے اداروں کو ٹیکس تفصیلات فراہم کرتےوقت حلفیہ بیان بھی جمع کرنا ہوگا۔

ایف بی آر نے کہا ہے کہ آن لائن کاروبار کے ترمیم شدہ ڈرافٹ پر اسٹیک ہولڈرز سات روز میں اپنی آرا جمع کراسکتے ہیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے