اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

جاپان کی پاکستان کے ریکو ڈک منصوبے میں دلچسپی

29 Aug 2025
29 Aug 2025

(ویب ڈیسک) جاپان بینک برائے بین الاقوامی تعاون نے پاکستان کے ریکو ڈک منصوبے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

جاپان بینک برائے بین الاقوامی تعاون کے وفد نے و فاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک سے ملاقات کی، وفد کی قیادت جے بی آئی سی میں کان کنی اور میٹل فنانس کے ڈائریکٹر جنرل ٹارو کیٹو  نے کی۔

ملاقات میں وفاقی وزیر  نے کہا کہ ریکو ڈک منصوبے میں جاپان بینک کی دلچسپی خوش آئند ہے، پاکستانی معیشت میں سرمایہ کاری میں جاپانی دلچسپی اور اعتماد کو سراہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریکو ڈک منصوبے کو وفاقی و صوبائی سطح پر مکمل حمایت حاصل ہے، ریکو ڈک منصوبہ پاکستان میں ذمہ دارانہ اور پائیدار کان کنی کے معیار کو قائم کرے گا۔

علی پرویز ملک نے مزید کہا کہ مائننگ فریم ورک کی ہم آہنگی کے لئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں۔

اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل جے بی آئی سی ٹارو کیٹو  نے کہا کہ جاپان بینک کان کنی سمیت توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر کام کرے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے