اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

راوی میں شاہدرہ کے مقام پر پانی کی سطح بلند، اونچے درجے کا سیلاب، ہائی الرٹ

28 Aug 2025
28 Aug 2025

(لاہور نیوز) دریائے راوی میں بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے پر شاہدرہ کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب آگیا، پانی کا بہاؤ ایک لاکھ55ہزار کیوسک تک پہنچ گیا، پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان ہے، نشیبی علاقوں میں سیلاب کا شدید خطرے کے باعث ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا۔

کمشنر لاہور کا کہنا ہے دریائے راوی میں پانی کی گنجائش 2 لاکھ 50 ہزار کیوسک ہے، ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے ضلعی انتظامیہ سمیت تمام محکموں کی تیاریاں مکمل ہیں، ممکنہ خطرے والے علاقوں سے مکینوں کا انخلا جاری ہے۔

جسڑ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 66 ہزار کیوسک سے زائد ریکارڈ، سائیفن کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب اونچے درجے میں تبدیل ہوگیا، پانی کا بہاؤ 99ہزار700 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، شاہدرہ کے مقام پر بھی پانی کی سطح مزید بلند ہوگئی، پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 3ہزار کیوسک تک پہنچ گیا۔

نشیبی علاقوں میں سیلاب کا شدید خطرہ بڑھ گیا، ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا، دریائے راوی کا پانی کرتار پور کوریڈور میں داخل ہوگیا، پنجاب رینجرز نے پانی میں پھنسے 200 سے 300 افراد کو ریسکیو کرلیا، سلیمانکی میں محصور 35 افراد اور ان کے مال مویشی کو بھی ریسکیو کرلیا گیا۔

پنجاب رینجرز کا دیگر اداروں کے ہمراہ سیلاب سے متاثرہ سرحدی علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری رہا، نارووال روڈ بھی سیلاب کی زد میں آگئی، شکر گڑھ شاہراہ ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی۔

شکر گڑھ میں کوٹ نیناں کے مقام پر دریائے راوی میں 2 لاکھ 50 ہزار کیوسک پانی کا ریلا گزرا، درجنوں دیہات زیرآب آگئے، شکر گڑھ بھیکو چک کے مقام پر بند میں شگاف پڑ گیا، متاثرہ دیہات سے لوگوں کی نقل مکانی کرگئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے