اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز کل نارووال کا دورہ کریں گے

27 Aug 2025
27 Aug 2025

(لاہور نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف کل 28 اگست کی صبح نارووال اور سیالکوٹ کے سیلاب زدہ علاقوں کا اہم دورہ کریں گے اور اہم اعلان بھی کریں گے، وزیراعظم متاثرین سے ملاقات کریں گے، اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف بھی ان کے ہمراہ ہوں گی۔

اسلام آباد میں پرائم منسٹر ہاؤس کے ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف صبح نارووال اور سیالکوٹ کا اہم دورہ کریں گے، وزیر اعظم کے ہمراہ وزیر اعلیٰ مریم نواز، این ڈی ایم اے کے چیئرمین اور کئی وفاقی وزراء بھی ہوں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف، وزیر اعلیٰ مریم نواز کے ساتھ کرتار پور اور سیال کوٹ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا وزٹ کریں گے اور سیلاب زدہ شہریوں کے حالات کا خود مشاہدہ کریں گے۔ 

ذرائع  نے بتایا کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کو پہلے سیلاب زدہ علاقوں کا فضائی معائنہ کروایا جائے گا، اس کے بعد وہ بریفنگ میں شریک ہوں گے، مقامی انتظامیہ اور ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کرنے  والے حکام انہیں سیلاب کی صورتحال اور نقصانات پر اپ ڈیٹس دیں گے تاہم وزیر اعظم سیلاب زدہ علاقوں کیلئے اہم اعلان بھی کریں گے۔

سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والےوفاقی وزیر خواجہ آصف اور نارووال سے تعلق رکھنے والے احسن اقبال بھی  وزیراعظم شہباز شریف کےہمراہ ہوں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے