27 Aug 2025
(ویب ڈیسک)معروف بھارتی گلوکار سونونگھم نے کہا ہے کہ علی ظفر ایک اچھے شخص ہیں ،ہر دوسرے ہفتے ان سے رابطہ ہوتا ہے۔
تفصیلات کےمطابق سونو نگم کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ گلوکار علی ظفر کیساتھ اپنے تعلقات اور دوستی کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ’میں ہر ہفتے یا دو ہفتوں میں ایک بار علی ظفر سے بات کرتا ہوں،وہ بہت اچھے انسان ہیں۔سونو نگم نے مزید کہا کہ وہ ان لوگوں سے جڑے ہوئے محسوس کرتے ہیں جو ایک جیسی سوچ اور اقدار رکھتے ہیں۔
بھارتی گلوکار نے یہ بھی کہا کہ وہ پاکستان کے لیجنڈری گلوکار عطاء اللہ عیسیٰ خیلوی کو اپنا محسن مانتے ہیں۔
