اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

تاریخ رقم! پاکستانی آرٹ کی پہلی بار گلوبل سٹارٹ اپ ایوارڈز میں نامزدگی

27 Aug 2025
27 Aug 2025

(ویب ڈیسک) پاکستانی آرٹ نے گلوبل سٹارٹ اپ ایوارڈز 2025 میں سٹارٹ اپ آف دی ایئر کیٹیگری کے لیے نامزدگی حاصل کر کے تاریخ رقم کر دی۔

یہ نامزدگی سینٹرل ایشیا سٹارٹ اپ ایوارڈز کے 11ویں ایڈیشن کے تحت دی گئی ہے اور پاکستان کی طرف سے یہ اپنی نوعیت کی پہلی نامزدگی ہے۔

پاکستانی آرٹ ایک آزاد اور خود کفیل آرٹ پبلی کیشن اور ڈیجیٹل میگزین ہے جو پاکستانی فنکاروں کو مقامی اور بین الاقوامی سطح پر پروموٹ اور ریویو کرنے کے لیے قائم کیا گیا ہے۔

اس نامزدگی کو خاص طور پر دلچسپ اس لیے سمجھا جا رہا ہے کہ پاکستانی آرٹ ابھی پری لانچ مرحلے میں ہے لیکن اس کے باوجود یہ تخلیقی اور کاروباری دنیا میں شاندار صلاحیت کا مظاہرہ کر رہا ہے۔

اس منصوبے کے بانی اور روح رواں اویس شوکت ہیں، جو ایک پاکستانی مصور ہیں، انہوں نے ایک اور اعزاز حاصل کیا جب وہ پہلے پاکستانی بنے جنہوں نے کرنچ بیس کے ٹاپ 100 پروفائلز میں جگہ بنائی اور 24ویں پوزیشن حاصل کی۔

اویس نے اکتوبر 2020 میں انسٹاگرام پر ایک ڈیجیٹل آرٹ کمیونٹی کے طور پر اس پراجیکٹ کا آغاز کیا جو جلد ہی پاکستانی ڈیجیٹل آرٹسٹوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے والا پلیٹ فارم بن گیا۔

جون 2023 تک اویس کا خواب تھا کہ پاکستانی آرٹ کو سوشل میڈیا کمیونٹی سے ایک مکمل آرٹ جرنل اور میگزین میں تبدیل کیا جائے، ایسا پلیٹ فارم جہاں پاکستانی پینٹرز، ڈیجیٹل کریئیٹرز، فوٹوگرافرز اور دیگر آرٹسٹوں کو پرورش ملے اور ان کے کام کو عالمی مارکیٹ تک پہنچایا جائے، اگرچہ ذاتی وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ وقتی طور پر رکا لیکن اس کا وژن اور جدت دنیا کی نظر سے اوجھل نہ ہو سکی۔

گلوبل سٹارٹ اپ ایوارڈز میں نامزدگی کو پاکستانی آرٹ کی تاریخ کا ایک اہم موڑ قرار دیا جا رہا ہے جو پاکستان کے ابھرتے ہوئے آرٹ اور سٹارٹ اپ ایکو سسٹم پر بین الاقوامی روشنی ڈالتی ہے، یہ نہ صرف پاکستانی آرٹ کے عزم و صلاحیت کا اعتراف ہے بلکہ پاکستان کے تخلیقی شعبے کی بڑھتی ہوئی اہمیت کو بھی اجاگر کرتا ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے