اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

تنقید کرنے والوں کو جواب دے کر انہیں مشہور نہیں کرنا چاہتا: ہمایوں سعید

27 Aug 2025
27 Aug 2025

(ویب ڈیسک) سینئر اداکار ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ وہ خود پر ہونے والی تنقید پر ہنستے ہیں، وہ تنقید کرنے والوں کو جواب دے کر انہیں مشہور نہیں کرنا چاہتے جب کہ تنقید کرنے والوں کو بھی پیسے ملتے ہیں۔

ہمایوں سعید نے حال ہی میں دیے گئے انٹرویو میں اپنے ڈرامے ’میں منٹو نہیں ہوں‘ سمیت دیگر معاملات پر کھل کر بات کی، انہوں نے بتایا کہ وہ پہلی بار صنم سعید اور سجل علی کے ساتھ کام کرکے بہت خوش ہیں جب کہ صائمہ نور کے ساتھ بھی ان کا کام کرنے کا تجربہ اچھا رہا۔

اداکار کے مطابق ایک سیاست دان دوست نے انہیں فون کرکے ان کے ’منٹو‘ کے کردار کی تعریفیں کیں اور وہ حیران رہ گئے کہ انہوں نے اس طرح کا کردار کیسے کرلیا؟

خود پر ہونے والی تنقید سے متعلق پوچھے گئے سوال پر ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ وہ تنقید کرنے والوں کو جواب دے کر انہیں مشہور نہیں کرنا چاہتے، نہ وہ خود خبروں میں رہ کر شہرت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اب انہیں تنقید سےکوئی فرق نہیں پڑتا، ان پر تنقید کرنے والے زیادہ تر ان کے دوست اور ساتھی اداکار ہی ہوتے ہیں، اداکاری پر تبصرے کرنے والے افراد کو تنقید کے بھی پیسے ملتے ہیں، اس لیے تنقید کرنے سے ایسے لوگوں کا روزگار جڑا ہوا ہے۔

ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ تبصرے کرنے والوں کے علاوہ ٹی وی شوز اور یوٹیوب پر تنقید کرنے والوں کو بھی پیسے ملتے ہیں، اس لیے وہ انہیں جواب نہیں دیتے، ان کا روزگار منسلک ہوتا ہے۔

اداکار نے مسکراتے ہوئے کہا کہ اب وہ خود پر ہونے والی تنقید پر ہنستے ہیں، انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا، اگرچہ انہوں نے بتایا کہ ان پر تنقید کرنے والوں کو پیسے ملتے ہیں، تاہم انہوں نے کسی کا نام نہیں لیا۔

ہمایوں سعید کو عام طور پر زائد العمر ہونے کے باوجود ہیرو کے طور پر کام کرنے پر تنقید کا سامنا رہتا ہے، تاہم بعض اداکار اور مبصر ان کی اداکاری پر بھی تنقید کرتے دکھائی دیتے رہے ہیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے