26 Aug 2025
(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز امام الحق نے انگلش ون ڈے کپ میں ایک اور سنچری بنا ڈالی۔
امام الحق کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت یارکشائر نے 6 وکٹ سے کامیابی حاصل کر کے ہوم سیمی فائنل یقینی بنا لیا، اوپنر بلے باز نے 105 گیندوں پر 106 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 10 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے۔
واضح رہے کہ یہ امام الحق کی رواں سیزن کی 6 اننگز میں تیسری سنچری ہے، وہ دو نصف سنچریاں بھی سکور کر چکے ہیں، امام الحق ون ڈے کپ کی 6 اننگز میں 102.60 کی اوسط سے 513 رنز بنا چکے ہیں۔
