اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

انٹرا سکواڈ پریکٹس میچ! آغا الیون نے صائم الیون کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا

26 Aug 2025
26 Aug 2025

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ایشیا کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں جاری دوسرے پریکٹس میچ میں سلمان آغا الیون نے صائم ایوب الیون کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔

میچ میں صائم ایوب الیون  نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 136 رنز بنائے، فہیم اشرف 23 گیندوں پر 41 اور فخر زمان 27 گیندوں پر 30 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

سلمان آغا الیون کی جانب سے سپنر ابرار احمد  نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

ہدف کے تعاقب میں سلمان آغا الیون  نے جارحانہ انداز اپنایا، حسن نواز  نے 19 گیندوں پر 42 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی جبکہ کپتان سلمان علی آغا  نے 23 گیندوں پر 30 رنز جوڑے، محمد حارث 18 گیندوں پر 32 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

صائم ایوب الیون کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی اور صائم ایوب نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، پاکستان ٹیم آج آرام کرے گی جبکہ اگلا پریکٹس سیشن آئندہ روز شیڈول ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے