اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

قومی ہاکی ٹیم کو پرو لیگ میں شرکت کی اجازت مل گئی

26 Aug 2025
26 Aug 2025

(ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے پاکستان ہاکی ٹیم کوپرو ہاکی لیگ میں شرکت کی اجازت دیتے ہوئے گرانٹ بھی منظور کرلی۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ اجلاس میں سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ کمیٹی کو پاکستان ہاکی ٹیم کی پرو ہاکی لیگ میں شرکت کی یقین دہانی کروائی گئی۔

اس موقع پر سیکرٹری ہاکی فیڈریشن رانا مجاہد نے کہا کہ پرولیگ بہت بڑا ایونٹ ہے جس میں دنیاکی 10 بہترین ٹیمیں حصہ لیتی ہیں، اس ایونٹ میں شرکت کیلئے 35 کروڑ روپے درکار ہیں، اس پر محی الدین وانی نے واضح کیا کہ 25 کروڑ وزارتِ خزانہ دے گی اور 10 کروڑ سپانسرز سےحاصل کیےجائیں گے۔

اس موقع پر میڈیا گفتگو کے دوران عماد بٹ نے کہا کہ پرو ہاکی میں شرکت کے گرین سگنل پر خوشی ہوئی ہے ، ایونٹ میں شرکت سے ہاکی کی رینکنگ بھی بہتر ہوگی، پرو ہاکی لیگ کی تیاری کے لیے ہمارے پاس ابھی وقت ہے، سپورٹ کرنے پر حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے