اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

کونسی عادات لڑکیوں کا گھر خراب کررہی ہیں؟اداکارہ حبا علی نے اہم وجوہات سے پردہ اٹھا دیا

20 Aug 2025
20 Aug 2025

(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ حبا علی نے لڑکیوں میں موجود مقابلے کی عادت اور جلن کو ان کے گھر خراب ہونے کی وجہ قرار دے دیا۔

اداکارہ نے  حال ہی میں ایک انٹرویو میں شرکت کی جس دوران انہوں نے اپنے ذاتی کیرئیر سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔دوران گفتگو  میزبان نے اداکارہ حبا علی  سے سوال کیا کہ لڑکیوں کا  کون سا عمل میاں بیوی میں علیحدگی کا سبب بن رہا ہے؟ سوال کے جواب میں اداکارہ  نے بتایا کہ لڑکیوں میں جلن اور مقابلے کی عادت ان کا گھر خراب کر دیتی ہے‘ ۔

دوران گفتگو  اداکارہ نے اپنی ایک دوست کی مثال دیتے ہوئے کہاکہ ’میری دوست کے شوہر نے مجھےکال کرکے کہا کہ میری بیوی سے میرا رشتہ صرف اس لیے خراب ہو سکتا ہے کیوں کہ وہ اپنا اور دوسروں کا مقابلہ کرکے مجھے باتیں سناتی ہیں‘۔

اداکارہ کے مطابق ’میری دوست کے شوہر کا کہنا تھاکہ میری بیوی  مجھے بار بار بتاتی ہے کہ  فلاں نے یہ گاڑی خرید لی ، فلاں نے وہ ماڈل  لےلیا  لیکن تم مجھے ابھی تک یہ گاڑی نہیں دلاسکے،  میری دوست نے  برتھ ڈے پر ایسا ڈریس پر پہنا تھا تو  مجھے بھی ایسا ہی پہننا ہے‘۔

اداکارہ  نے  خواتین کو واضح کرتے ہوئے بتایا کہ’ہر انسان کے معاشی حالات دوسرے سے مختلف ہوتے ہیں، اسی طرح ہر گھر کے اصول اور طریقے بھی دوسرے گھروں سے مختلف ہوتےہیں  لہٰذا اپنا مقابلہ کسی سے نہ کریں‘ ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے